9تلہ گنگ (محمدعمرفاروق) میڈم خالدہ بلوچ کی وفد کے ہمراہ تھانہ سٹی میں تعینات ہونے والی S H O انسپکٹر سمیعہ بتول سے ملاقات، تعیناتی پر ویلکم کیا
تفصیلات کےمطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت میڈم خالدہ بلوچ کی وفد کے ہمراہ تھانہ سٹی میں تعینات ہونے والی S H O انسپکٹر سمیعہ بتول سے ملاقات کی، تھانہ سٹی میں ہونے والی ملاقات میں انسپکٹر سمیعہ بتول نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ تلہ گنگ میں محترمہ خالدہ بلوچ جیسی نڈر بے باک اور خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی خاتون موجود ہے، تلہ گنگ کی تاریخ میں پہلی خاتون اسپکٹر نےگفتگو میں کہا کہ آپ کو کبھی بھی کسی قسم کا مسئلہ ہو تو میرے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں، دختر تلہ گنگ میڈم خالدہ بلوچ نے انسپکٹر سمیعہ کے تلہ گنگ کے لیۓ اتنے اچھے جذبات رکھنے پر شکریہ ادا کیا، اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی













