جھنگ ڈویژن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے، رائے انصرصدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک۔ پسماندگی کے خاتمے کیلئے جھنگ ڈویژن وقت کاتقاضا ہے شیخ امتیازرحمانی، رائے عامہ کو جھنگ ڈویژن کیلیے متحرک کیا جائے گا، مہر محمد یار مرکزی سیکرٹری اطلاعات جھنگ ڈویژن، جھنگ ڈویژن کا اہم ایونٹ کوایڈریس کرنا قابل تحسین ہے۔ظفراقبال باجوہ

گڑھ_مہاراجہ (نمائندہ خصوصی ) جھنگ ڈویژن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے، رائے انصرصدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک۔ پسماندگی کے خاتمے کیلئے جھنگ ڈویژن وقت کاتقاضا ہے شیخ امتیازرحمانی، رائے عامہ کو جھنگ ڈویژن کیلیے متحرک کیا جائے گا، مہر محمد یار مرکزی سیکرٹری اطلاعات جھنگ ڈویژن، جھنگ ڈویژن کا اہم ایونٹ کوایڈریس کرنا قابل تحسین ہے۔ظفراقبال باجوہ۔ تفصیلات کےمطابق زیرِ اہتمام جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک زیر صدارت مرکزی صدر رائے انصر صدیقی کے مدینہ گلشن ہوٹل گڑھ موڑ پر ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان “یومِ حیا و عزم جھنگ ڈویژن بناؤ” منعقد کیا گیا:​سیمینار سے رائے انصر صدیقی، شیخ امتیاز رحمانی، چوہدری ظفر باجوہ، منڈی شاہ جیونہ سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک مہر محمد یار، عامر عبداللہ جٹ، تنویر حسین، صفدر عباس مرالی، اعجاز احمد چشتی، عمران مہدی، عمران بھٹہ اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ
​یومِ حیا: اسلام ہمیں حیا کا درس دیتا ہے اور ہر مسلمان کو یومِ حیا منانا چاہیے۔ ہم ویلنٹائن ڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ دین و اسلام کی روح سے غلط ہے۔ ہمیں اپنی ماؤں بہنوں کی عزت و احترام کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ جھنگ ڈویژن کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اس کے قیام سے پورے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔