صحافی برادری مثبت صحافت کے ترویج فروغ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریں، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ہمیں عوامی ترجمانی میں کسی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹراعجازعلی چشتی،مولوی باقر اردو صحافت کے اولین مردمجاہد تھے، چمن علی، ظلم کے خلاف مظلوم کی اواز ہمارا مشن رہنا چاہیے، عرفان ہرپل ۔ پریس کلب گڑھ مہاراجہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے بہترین صحافت کے فروغ میں خوبصورت گفتگو کی
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ خصوصی )صحافی برادری مثبت صحافت کے ترویج فروغ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کریں، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ہمیں عوامی ترجمانی میں کسی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹراعجازعلی چشتی،مولوی باقر اردو صحافت کے اولین مردمجاہد تھے، چمن علی، ظلم کے خلاف مظلوم کی اواز ہمارا مشن رہنا چاہیے، عرفان ہرپل ۔ پریس کلب گڑھ مہاراجہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے بہترین صحافت کے فروغ میں خوبصورت گفتگو کی۔ پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے عہدیداران سے شیخ امتیازاحمدرحمانی نے حلف لیا، اس موقع پر صدر پریس کلب رانا محمد سلیم، نائب سرپرست شیخ محمد حسین، محمد اقبال مولائی، ارشد ساحل، پرویز تبسمی، غلام شبیر میو جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ، مہر آصف بھاگت، شیخ محمد راشد،طاہر ساون، مہر امتیاز سیال، عارف ربانی سمیت کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں عہدیداران پریس کلب گڑھ مہاراجہ میں پریس کارڈز بھی تقسیم کئے گئے












