انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کے زیرِ اہتمام نومنتخب کابینہ ( مجلسِ عاملہ ) کی پُروقار تقریبِ حلف برداری
جھنگ (سٹارنیوز) انصاری شیخ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کے زیرِ اہتمام نومنتخب کابینہ ( مجلسِ عاملہ ) کی پُروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں بطورِ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا عبد العلیم حقانی، مولانا محمد خالد، مولانا عمر فاروق، محمود الحسن، حاجی شاہد انتظار، حاجی آزاد ناصر انصاری، نوید شمس، صادق مجید، عمران الطاف اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر نو منتخب کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا گیا، جن میں صدر ماسٹر محمد اخلاق، نائب صدر حاجی حکیم بشارت علی، جنرل سیکرٹری ندیم اکرم، جوائنٹ سیکرٹری محمد انتظار بھورا، خزانچی ماسٹر محمد بلال اور نشر و اشاعت علی رحمن شامل ہیں۔مہمانوں نے تمام نومنتخب ممبران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ خلوصِ نیت، باہمی مشاورت اور محنت سے ادارے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اور تعلیم و فلاح کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے گی۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












