الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کاسفر قابل تحسین ہے، ڈاکٹر اعجاز چشتی امیر جماعت اسلامی تحصیل احمد پور سیال
ہرآفت ومصیبت میں الخدمت فاونڈیشن ہمیشہ سرفہرست رہتی ہے۔شیخ امتیازرحمانی صدر الخدمت فاونڈیشن تحصیل احمدپورسیال۔
گڑھ_مہاراجہ( سٹارنیوز)تفصیلات کےمطابق جماعت اسلامی تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام گڑھ مہاراجہ میں شیخ مسعود یزدانی کی رہائش گاہ قدسیہ کلینک پر الخدمت فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے کارکنان غلام مصطفی چیمہ، ناصر عباس، عبداللہ مسعود، جبکہ پیرامیڈکل سٹاف ڈاکٹر ساجد ادریس، سیدقیصر ہمدانی،اویس شبیر، علی صادق، محمد طیب شامل تھے۔کثیر تعداد میں مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور لیبارٹری ٹیسٹ سمیت فری ادویات فراہم کی گئیں۔فری کیمپ کے دورے کےموقع پرڈاکٹر اعجاز علی چشتی نے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ چاروز تک پیر عبدالرحمن، چھ مارچ، ڈیرہ گلش ابراہیم احمدپورسیال سات مارچ، ڈیرہ مہر نواز چشتی آٹھ مارچ تک جاری رہے گا۔












