گرینڈ رمضان پیکج کی پروقار تقریب 10 مارچ کو باہو میرج ہال گڑھ مہاراجہ میں ہو گی۔ظفراقبال باجوہ

احمدپورسیال( نمائندہ خصوصی )گرینڈ رمضان پیکج کی پروقار تقریب 10 مارچ کو باہو میرج ہال گڑھ مہاراجہ میں ہو گی۔ظفراقبال باجوہ .تفصیلات کےمطابق گڑھ مہاراجہ للہ فاؤنڈیشن نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان المبارک میں راشن پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔ٹیم لیڈر للہ فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور سیال چودھری ظفر اقبال باجوہ نے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ للہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی ریاض بہار،محمد لطیف انقلابی، چودھری کبیر احمد۔اعجاز الرحمن کی جانب سے غریب، نادار لوگوں کےلے ضلع جھنگ کے سب سے بڑے رمضان پیکج کی تقسیم دس مارچ بروز اتوار صبح دس بجے باہو میرج ہال گڑھ مہاراجہ میں ہوگی۔جسمیں سینکڑوں لوگوں کو عید گفٹ کے کپڑے،نقد کیش پیکج دیا جارہا ہے۔جبکہ للہ فاؤنڈیشن کی طرف سے روزگار اسکیم کے تحت موٹر سائیکلز بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے جس کےلے باضابط طور پر مستحق افراد میں کوپن تقسیم کردیے گے ہیں اور رمضان پیکیج کے تقسیم کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس موقع پر چودھری مزمل طاہر۔ڈاکٹر رانا خالد محمود، انصر خان تابش،گوہرعباس خان ،رانا محمد نعیم خان،چودھری اظہر عمران باجوہ،عمران مہدی۔بھی موجود تھے