لیہ شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ساتھ ملک کی خاطر قربانی دینے والے پاک فوج کے نوجوان حوالدار قمر ندیم کا نماز جنازہ آبائی گاوں میں ادا فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین بھی کر دی گئی

لیہ (سٹار نیوز آن لائن) شمالی وزیرستان دتہ خیل میں گزشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان حوالدار قمر ندیم کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی حوالدار قمر ندیم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں چکنمبر 434 ٹی ڈی اے میں ادا کی گئی نماز جنازہ کے بعد حوالدار قمر ندیم کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ اور تدفین میں کثیر تعداد اہل علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور قبر پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا قمر ندیم نے 36 سال کی عمر میں شہادت حاصل کی اور 17 سال پاک فوج میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں شہید نے سوگواران میں بیوہ سمیت 3 بچے 15 سالہ حمزہ 13 سالہ طلحہ اور 7 سالہ طیبہ کو چھوڑا شہید کے سوگواران میں والدین اور 3 چھوٹے بھائی بھی شامل ہیں والدین کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے نے ملک پر جاں قربان کر کے سر فخر سے بلند کر دیا

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز لیہ