احمدپورسیال، الحاج نذر عباس سیال نے تحصیل احمد پور سیال کے مختلف علاقوں میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کرنا شروع کردیں،

احمد پورسیال،(تازہ ترین سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق فری بس سروس اور فری ایمبولینس سروس کے بعد مشکل کی اس گھڑی میں الحاج نذر عباس سیال نے تحصیل احمد پور سیال کے مختلف علاقوں میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کرنا شروع کر دیں۔ الحاج نذر عباس سیال کے سیکرٹری محترم صوبیدار نواز اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں خود جا کر عوام کی جو خدمت کر رہے ہیں انتہائی قابل تعریف کام کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ ہی ہمارے اصل لیڈر اور قومی ہیروز ہوتے ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔
تحصیل احمدپورسیال و گردنواہ کے غرباء میں پریشانی کے اس عالم میں خوشی کی لہر دوڑ
گئی،
رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ جھنگ