بہترین کارکردگی والنٹیر فورس ڈپٹی کمشنر والنٹئیر فورس خانیوال کو سلام

ڈپٹی کمشنر والنٹئیر فورس احساس کفالت سنٹر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے
معزور اور لاچار لوگوں کو سینٹیر تک پہنچانے کے لیے اپنی موٹر سائیکلوں اور ویل چیئرز کی سہولت مہیا کر رہے ہیں ۔
خانیوال شبیر سٹیڈیم میں اور گرلز کالج میں 25 لڑکوں پر مشتمل وولینٹیر فورس خدمات سر انجام دے رہی ہے
کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوۓ بغیر کسی معاوضے کے وولنیٹیر فورس 12 گھنٹے مجاہدانہ کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر وولینٹیر فورس کے انچارج شہنشاہ حسنین نے لوگوں سے اپیل کی ہیں کہ اس مصیبت و پریشانی کے عالم میں زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں ۔
وزیر اعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ وولینٹئر فورس کی خدمات کو سراہا جاۓ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاۓ۔
کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے
آخر میں پوری ٹیم نے اپنے ملک پاکستان کہ لیئے دعائیں کی