چوک اعظم ۔ضلعی بیوروکریسی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ایکٹویٹیز سوشل میڈیا تک محدود شہریوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
چوک اعظم (سٹار نیوز آن لائن ) ضلعی بیوروکریسی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ایکٹویٹیز سوشل میڈیا تک محدود شہریوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے شہریوں چوہدری خالد محمود ارائیں محمد رمضان میاں یاسین پرویز اختر محمد اشفاق نزیر احمد اصغر علی کا کہنا ہے ضلعی بیوروکریسی محض سوشل میڈیا تک محدود ہے جبکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئےجیسے ہی ضلعی انتظامیہ ڈی سی آفس کے سرکاری موبائل فون پر شکایات درج کرانا چاہتے ہیں تو نہ ہی عملہ فون رسیو کرتا ہے اور اگر براہ راست ڈی سی افس کےسربراہ کے سرکاری موبائل پر فون کریں تووہ کال سنسنا گوارہ نہیں کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی بیروکریسی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر نظر ارہی ہے شہریوں نے مقامی این جی اوز کی لوٹ مار کے حوالے سے متعدد مرتبہ اپنی شکایات درج کرانا چاہی مگر بے سود شہری بیروکریسی کی چھتری کے نیچے سود خور ان این جی اوز کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں اور متعدد غریب شہری سود خور این جی اوز کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز لیہ












