صوبائی سیکرٹری لٹریسی پنجاب سمیرا صمدنے جھنگ کا دورہ کیا۔صوبائی سیکرٹری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ برائٹ ڈے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا

جھنگ( سٹار نیوز آن لائن )صوبائی سیکرٹری لٹریسی پنجاب سمیرا صمدنے جھنگ کا دورہ کیا۔صوبائی سیکرٹری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ برائٹ ڈے ڈیپارٹمنٹل سٹور میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے گندم خریداری مرکزپر بھی انتظامی امور کاجائزہ کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد جوئیہ اور اشرف گجر بھی ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد نے کہا کہ حکومت انسداد کرونا وائرس، ماہ رمضان میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی، گندم خریداری مہم، انسداد ٹڈی دل و ذخیرہ اندوزی سمیت تمام اقدامات کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہی ہے۔صوبائی سیکرٹری نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ڈاکٹر عبدالسلام بلاک کا بھی معائنہ کیااورکہا کہ حکومت ایمرجنسی احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں 12 ہزار روپے کی امدادی رقم کی تقسیم کر رہی ہے۔ کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی امداد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ گرانفروش اور ذخیرہ اندوز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کیں جائیں۔مزید برآں صوبائی سیکرٹری سمیرا صمدنے گندم خریداری مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں سے ایک ایک دانہ خریدے گی ۔ گندم خریداری مہم کے تمام انتظامی امور کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔انہوںنے ہدایت کی کہ خریداری مرکز پر آنے والے گندم کے کاشتکاروں اور کسانو ںکے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اورمرکز پرڈیوٹی سٹاف کسانوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نے ایک سے دوسرے ضلع میں گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں ایسے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی سیکرٹری نے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا۔

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ