گجرات پولیس کا بروقت ایکشن
تھانہ ککرالی کے علاقہ میں 60سالہ محنت کش کو اغواء اور برہنہ کرکے تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
گجرات (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے 60سالہ بزرگ کو گھر سے اغواء کرکے اس پر تشدد کرنے والے پانچوں ملزمان گرفتارکرلئے۔ تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع دی گئی کہ پانچ ملزمان 1۔محمد عثمان،2۔سجاد احمد 3۔تنویر حسین،4محمد سلیمان 5منیب سلطان نے گلابے دا ڈیرہ کوٹلہ سے محنت کش محمد ارشد ولد خوشی محمد کو 8بجے رات گھر سے اغواء کرلیا اور قریبی گند م کی فصل میں لے جا کر برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیا اور بہترین حکمت عملی سے واقعہ میں ملوث پانچوں ملزمان کوچوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
رپورٹ ۔سٹار نیوز آن لائن بیوروچیف












