شور کوٹ ماہ صیام کے دوران گراں فروشی سخت گناہ ہے اس مقدس مہینے میں جہاں امت مسلمہ کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں وہیں منافع خور مسلمانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں پاکستا ن عوامی خدمت پارٹی شورکوٹ سیکرٹری امور نوجوانان رانا محمدخالد

شورکوٹ (سٹار نیوز آن لائن) پاکستا ن عوامی خدمت پارٹی شورکوٹ سیکرٹری امور نوجوانان رانا محمدخالد نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ماہ صیام کے دوران گراں فروشی سخت گناہ ہے اس مقدس مہینے میں جہاں امت مسلمہ کے لیے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں وہیں منافع خور مسلمانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے اس مقدس مہینے کی بدولت جہاں تک ممکن ہو سکے اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے انہوں نے کہاکہ تاکہ غر یب اور نادر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو سحر وافطار کے انتظاما ت میں آسانی پید اہو سکے انہوں نے کہاکہ ہمیں رمضان کی بد ولت اپنے ارد گرد میں موجود غر یب اور مساکین کا سہارا بن رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی چاہیے۔

رپورٹ مہر محمد یار سٹاف رپورٹر سٹار نیوز جھنگ