مانسہرہ ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس مانسہرہ کا ٹائیگر فورس کو سول ڈیفنس کے ماتحت کرنے کا حکومت سے مطالبہ
مانسہرہ (سٹار نیوز آن لائن) ڈویژنل وارڈن سول ڈیفنس مانسہرہ کا ٹائیگر فورس کو سول ڈیفنس کے ماتحت کرنے کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو سول ڈیفنس کے ماتحت کیا جائے یا سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو بطور ٹائیگر فورس استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس ایک آئینی ادارہ ہے اس کو امدادی و ریلیف ورک کے لیے مکمل آئینی سپورٹ حاصل ہے اس کا سیٹ اپ چاروں صوبوں بشمول گلگت و بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہر ضلعی سطح پر موجود ہے جبکہ سول ڈیفنس کے جوان فسٹ ایڈ ‘ریسکیو اور فائر فاہیٹنگ کی اضافی صلاحیتوں سے آراستہ ہیں اور ٹائیگر فورس کو اس کے ماتحت کر کے استعمال کرنے سے حکومت کو وقت اور وسائل دونوں کی بچت بھی ہو گی ساتھ ساتھ ٹائیگر فورس کے جوان سول ڈیفنس کے تجربات سے استفادہ بھی حاصل کر سکیں گے ۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی سٹار نیوز












