ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا تھانہ کوٹ شاکر کا دورہ

جھنگ : (سٹار نیوز آن لائن ) ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا تھانہ کوٹ شاکر کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تھانہ کوٹ شاکر کا دورہ کیا اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ شاکر اجمل سمیجہ نے کرونا وائرس اور ماہ رمضان کے بارے میں بریفنگ دی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی پر ڈی پی او جھنگ نے ایس ایچ او اجمل سمیجہ اور اس کی پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے مال جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور چوبیس گھنٹے عوام کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں

رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ