لاہور، عوام کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،

لاہور (سٹار نیوز) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی عالمی وبا موثر اقدامات کئے جن کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے
اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عملے کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طور پر روکا جا سکتا ہے۔ کرونا وبا کے حوالے سے قائم ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو جامع اور موثر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام اس ہیلپ لائن سے استفادہ حاصل کریں۔