خانیوال ۔زمین کے تنازعہ کا معاملہ، 22 سالہ نوجوان کو اسکے کزنوں نے بے دردی سے قتل کردیا ،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں علی کے ساتھ ایس ایچ او بارہ میل شوکت بلوچ کی ٹیم تشکیل دے کر مرکزی ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا

خانیوال بارہ میل( سٹار نیوز آن لائن ) زمین کے تنازعہ کا معاملہ، 22 سالہ نوجوان کو اسکے کزنوں نے بے دردی سے قتل کردیا ،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم نے اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں علی کے ساتھ ایس ایچ او بارہ میل شوکت بلوچ کی ٹیم تشکیل دے کر مرکزی ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا،ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا،22 سالہ نوجوان مقتول اشفاق گجر جو تھانہ بارہ میل کی حدود غنی والا کا رہائشی تھا اس نے اپنے سگے کزن رفیق اور اسکے بھائی شفیق کو زرعی زمین مستاجری پر دی ہوئی تھی جب مقتول نے زمین واپس مانگی تو اس بنا پر شفیق، رفیق اور ایک کس نامعلوم شخص نے مقتول اشفاق کو گالیاں دیں اور اسکے رقبہ سے نکال دیا اور کہا کہ یہ ہمارا رقبہ ہے اس میں آپ کا کسی قسم کا کوئی حصہ نہ ہے، شام کے وقت رفیق اور اسکا بھائی شفیق اسلحہ کے ساتھ اشفاق کے گھر پہنچ گئے اور اشفاق کو کہا کہ آج رقبہ واپس مانگنے کا مزہ تم کو چکھاتے ہیں ملزمان شفیق اور رفیق نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اشفاق نامی شخص کو قتل کر دیا مقامی پولیس بارہ میل اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی، تھانہ بارہ میل میں شفیق، رفیق اور ایک کس نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا، تاہم اس واقعہ کا ڈی پی او خانیوال نے ایکشن لیتے ہوئے اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں علی کے ساتھ ٹیم تشکیل دے کر مرکزی ملزمان رفیق اور شفیق کو چوبیس گھنٹوں میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کرلیا گیا،جرم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور سزا دینا ہمارا فرض عین ہے اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں علی

رپورٹ مظہر حسین باٹی نامہ نگار بارہ میل خانیوال