فیصل آباد ۔کرونا وائرس کی آگ بڑھ رہی ہے۔ اگرعوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جانی نقصان میں اضافہ اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔حکومت نے جوSOPS بنائے ہیں ان پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں، تاجروں اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ ہر شخص کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےSOPSپر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انسان کی جان بہت قیمتی ہے۔ خداراانتظامیہ سے تعاون کریں مولانا زاہد محمود قاسمی

فیصل آباد ( سٹار نیوز آن لائن )چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی آگ بڑھ رہی ہے۔ اگرعوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جانی نقصان میں اضافہ اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔حکومت نے جوSOPS بنائے ہیں ان پر عمل درآمد کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ شہریوں، تاجروں اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ ہر شخص کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےSOPSپر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ انسان کی جان بہت قیمتی ہے۔ اس وائرس نے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ بے شمارافراد کی جان لے لی ہے۔خداراانتظامیہ کے ساتھ اس سلسلہ میں مکمل تعاون کیا جائے۔بھارت پاکستان کے خلاف مہم جوئی اورسازشیں بند کرے۔ بھارت کو چین، نیپال معیشت اورکرونا وائرس سمیت کئی محازوں پرشکست کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ بھارت اب پاکستان کے خلاف مہم جوئی کررہا ہے اور پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ بھارت نے اگر جارحیت کی تو پاکستان کی عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔ دفاع وطن کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان کی فوج بہت بہتر طریقے سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ شام میں حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزار کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ مرکزی علماء کونسل اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتی ہے۔او،آئی سی اس واقعہ کا فوری نوٹس لے۔ حضرت سیدناعمر بن عبدالعزیز ؒکی شخصیت امت مسلمہ کیلئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ حکومت پاکستان حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکے مزار کی بے حرمتی کے حوالے سے سفارتی سطح پر موثر آواز بلند کرے۔ کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

شعبہ نشر و اشاعت: مرکزی علماء کونسل پاکستان
محمد عمر فاروق