ٹوبہ ٹیک سنگھ خون سفید ہو گئے، بااثر افراد کاشف اور وقاص وغیرہ نے دنیاوی لالچ میں اندھے ہو کر ایک ماں سے اس کا لخت جگر ہی چھین لیا. پولیس کاروائی سے انکاری،
تفصیلات کے مطابق دنیاوی لالچ میں اندھے کاشف اور وقاص نے اپنی ہی حقیقی خالہ خالدہ پروین کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر گھر کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ماں کا لخت جگر عبدالماجد ایبنورمل کو اسلحے کے زور پر اغواء کر کے لے گئے. خالدہ پروین کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گئی ہوں لیکن ملزمان بااثر ہیں ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوسکی. خالدہ پروین نے اعلی حکام و ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی ہے کہ وہ وقاص وغیرہ جو ضلعی لیول پر پولیس کے ٹاوٹ ہیں کے خلاف کارروائی کرے اور میرے لخت جگر کو بازیاب کرواکر میرے حوالے کرے.
رپورٹر ۔غلام مصطفٰی
تحصیل رپورٹر ٹوبہ ٹیک سینگھ












