گجرات: کڑیانوالہ کے علاقہ میں تین سالہ بچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار،مقدمہ درج
گجرات (سٹار نیوز آن لائن) تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کش کی تین سالہ بچی کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچی کے والدکی مدعیت میں نامزد ملزم محمد آصف ولد محمد اسلم ساکن مظفر گڑھ حال مقیم کڑیانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ جس کی انٹیروگیشن جاری ہے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد اور ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ راجہ احسان اللہ کو ہدائیت دی کہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وحشی ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے۔












