مظفرگڑھ، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے 6 سالہ معصوم بچے کا نامعلوم ملزم کیطرف سے جنسی درندگی کے بعد قتل کا معمہ حل، نامعلوم جنسی درندے کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا
مظفر گڑھ( سٹار نیوز آن لائن )کچھ روز قبل پیش آنے والے مظفرگڑھ ضلع کی تاریخ کا بدترین واقعہ جسمیں معصوم 6 سالہ بچے کو جنسی درندگی کے بے رحمی سے نامعلوم ملزم کیطرف سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا، اس دردناک واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار تھی اور پولیس کیلئے ایک چیلنج کیس تھا جسمیں ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے دائرہ دین پناہ جا کر جائے وقوعہ کا خود معائنہ کیا اور ملزم کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کیلئے جنگی بنیادوں پر اپنی ہی نگرانی میں کام شروع کروا دیا، پولیس نے پورے علاقے اور نوجوانوں کو کارڈن آف کرتے ہوئے فارنزک سائنس ایجنسی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہوئے کیس کے حل کیطرف صحیح سمت میں چل پڑی، پولیس کی شب و روز محنت اور ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی قیادت اور لمحہ با لمحہ نگرانی سے پولیس سفاک درندے کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گئی، خفیہ طریقے سے ملزم کو گرفتاری کیلئے پولیس کے بہادر جوانوں پر مشتمل ٹیم بنائی گئی اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس اور پولیس ٹیم نے ملزم کو بہت ہی کم وقت میں گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے درندگی کے بعد منہ پر ہاتھ رکھا اور گردن دبا دی جس سے معصوم عبدالہادی کی موت واقع ہو گئی اور خود موقع سے فرار ہو گیا، ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری اور پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پریس کانفرنس میں نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،
رپورٹ ۔عثمان خان خٹک مظفر گڑھ سٹار نیوز













