لاہور۔۔ نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

لاہور (سٹار نیوز آن لائن) حلف پینل آف چئیرمین میاں شفیع محمد نے لیا۔ ثانیہ کامران تحریک انصاف کی شاہین رضا کے انتقال کے بعد مخصوص نشست W316 پر منتخب ہوئیں.شاہین رضا کا کورونا کی وجہ سے پیچھلے دنوں انتقال ہوگیا تھا۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز