تھانہ پھلروان پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائی، ناجائز اسلحہ، منشیات برآمد، اے اور بی کیٹگری کے اشتہاری ملزم بھی گرفتارکرلئے تفصیل مطابق ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ اور سب انسپکٹر محمد عاصم ودیگر نے7افراد کو گرفتارکرکے ملزم شعیب مشتاق سکنہ سالم سے کلاشنکوف اور 80گولیاں، ملزم طاہر شہزاد حویلی سیال دھوری سے کلاشنکوف اور 15 گولیاں، ملزم حسنات رسول سکنہ رتوکالا سے کلاشنکوف اور پانچ گولیاں،ملزم سکندر حیات سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف اور پانچ گولیاں، ملزم خالد محمود سکنہ رتوکالا سے بارہ بور بندوق اور تین کارتوس ملزم عدنان سکنہ ٹھٹی نون سے 223بور رائفل اور دس گولیاں، برآمد کرلیں، دوسری کاروائی میں ملزم ناصر سکنہ میانی سے ایک کلو 340گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ اشہتاری ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مخلتف مقدمات میں مطلوب چار اشتہاری ملزمان حسنات رسول سکنہ رتوکالا، محمد اسلم سکنہ سالم، اعجاز منظور سکنہ ملکوال اور عابد سکنہ ملکوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ دریں اثناء موٹرسائیکل چور ثقلین عباس سکنہ سالم سے موٹرسائیکل مسروقہ 125برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے

رپورٹ میاں طلحہ زبیر