گجرات پولیس تھانہ کنجاہ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

گجرات ( سٹار نیوز آن لائن)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ سمیت دو مجرمان اشتہاری بھی گرفتار،مال مسروقہ 25کاٹن ڈالڈا گھی،12عدد پنکھے،دو عدد موٹریں، ساؤنڈ سسٹم اور ایک عدد موٹرسائیکل برآمد تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر تھانہ کنجاہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ عامر سعید اور اے ایس آئی احمد نواز کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔ جو کنجاہ پولیس نے شب و روز محنت کرکے انتہائی جانفشانی سے آپریشن کرکے پانچ رکنی گینگ ٹریس کرکے گرفتار کیا۔جن کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ 25کاٹن ڈالڈا گھی،12عدد پنکھے،دو عدد موٹریں، ساؤنڈ سسٹم اور ایک عدد موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ملزمان میں علی رضا ولد فیصل محمود،محمد اکرم ولد محمد اسلم، اکبر محمود ولد غلام نبی سکنائے گوجرانوالہ،محمد عمران ولد عطاء محمد،محمد عمران ولد محمد یونس سکنائے کنجاہ شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ کنجاہ میں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہ عامر سعید اور ان کی ٹیم نے چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث دو خطرناک مجرم اشتہاری بھی گرفتار کئے۔ گرفتار اشتہاریوں میں شاہد پرویز ولد ارشاد احمد سکنہ لنگے اور محمد طارق ولد محمد نذیر قوم آرائیں سکنہ محلہ گوندل کنجاہ شامل ہیں۔ جن کی انٹیروگیشن جاری ہے