گڑھ مہاراجہ۔ مرحوم حاجی اللہ دتہ کھوکھر کا نماز جنازہ مولانا عبدالغفار تونسوی کی امامت میں ادا، مولانا آصف معاویہ سیال سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

گڑھ مہاراجہ( سٹار نیوز آن لائن)، مرحوم حاجی اللہ دتہ کا نماز جنازہ مولانا عبدالغفار تونسوی کی امامت میں ادا، مولانا آصف معاویہ سیال سمیت ہزاروں افراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق، کپوری سے، ملک جمشید کھوکھر، ملک عبدالغفار کھوکھر کے والد، معروف، دینی و مذہبی شخصیت، سپر قذافی گڈز ٹرانسپورٹ کے مالک، حاجی اللہ دتہ کھوکھر جو کہ بقضائے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کا نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ چاہ نور شاہ نزد پل کپوری، میں مولانا عبدالغفار تونسوی کی امامت میں ادا کر دیا گیا اس موقع پر چیرمین پاکستان عوامی خدمت پارٹی صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال، مفتی کفایت اللہ آف لیہ، فوجی رمضان بلوچ تحصیل صدر اہل سنت والجماعت حافظ عبدالستار انصاری انصر صدیقی، افضل بھٹی، چوہدری جابر علی ارائیں،سمیت بڑی تعداد، سیاسی سماجی، مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو سسکیوں و آہوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز