فلاحی منصوبوں کی آڑمیں نفسانی خواہشات پوری کرنے والے سماجی تنظیم کے پراجیکٹ منیجر ساجدبھٹی نےکرتوت شائع کرنے پر صحافی کو گھیرلیا تشدد کی کوشش عوام کےآنے پر فرار قیمتی سامان بھی لےگئے صحافی نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو اندراج پرچہ اورملزمان کی گرفتاری کیلئے درخواست جمع کرادی

مظفرگڑھ(سٹار نیوز آن لائن )فلاحی منصوبوں کی آڑمیں نفسانی خواہشات پوری کرنے والے سماجی تنظیم کے پراجیکٹ منیجر ساجدبھٹی نےکرتوت شائع کرنے پر صحافی کو گھیرلیا تشدد کی کوشش عوام کےآنے پر فرار قیمتی سامان بھی لےگئے صحافی نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو اندراج پرچہ اورملزمان کی گرفتاری کیلئے درخواست جمع کرادی تفصیلات کےمطابق مظفرگڑھ شہر میں کچی آبادیوں میں فلاحی منصوبے مکمل کرنے کی آڑ میں نفسیاتی خواہشات کرنے والی سماجی تنظیم ایمپاورنگ کمیونٹیز فاونڈیشن کے پراجیکٹ منیجر ساجد بھٹی نے اپنے غیراخلاقی کرتوت اخبارمیں شائع کرنےوالے مقامی صحافی عثمان خان خٹک کو دن دیہاڑے ریلوے پھاٹک تھرمل چوک پر پندرہ سے زائد ساتھیوں کےہمراہ گھیرلیا زرد وکوب کیا اورتشددکرنے کی کوشش کرتے رہے جس کی وڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جبکہ لوگوں کے آنے پر صحافی کا قیمتی سامان پریس کارڈ اور نقدی 19500روپے چھین کرفرار ہوگئے صحافی نے خبرشائع کی تھی کہ ساجدبھٹی کچی آبادیوں ٹبہ کریم آباد اور بہاری کالونی میں میھٹے پانی کےنلکے ،مسجدکی تعیمر و ویل چیئرکی فراہمی اور واش روم اور ایک کمرہ بناکردیتا تھا جس کیلئے اس کی تنظیم فنڈنگ کرتی ہے موصوف تنظیم سے25لاکھ تک مسجد اوردیگر فلاحی منصوبوں کیلئے وصول کرچکا ہے جبکہ لوگوں سےبھی چندہ جمع کرتا رہا ہے جبکہ اس دوران خوبصورت لڑکیوں پر مبینہ ڈورے ڈالنے کیلئے من پسند لڑکیوں پر ہزاروں روپے خرچ کرتارہا اور عوامی مفاد کی بجائے لڑکیوں (ب)(ش)(م)کی خوشنودی کیلئے غیرمناسب جگہ نلکے لگا دیئے اورسارا دن انہیں کے گھر مبینہ خوش مستیاں کرتے گزاردیتا ہے کرتوت شائع کرنے پر ساجد بھٹی بھڑک اٹھا اورمقامی صحافی کو صبح تھرمل چوک پر گھیر لیا جبکہ 15سےزائد غنڈے نما ساتھیوں کےہمراہ ذردکوب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے مارنے تشددکرنے پر عوام کے آنے پر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے جس کی صحافی نے وڈیو ریکارڈ کرلی تھی صحافی عثمان خٹک نے ڈی  پی او مظفرگڑھ سے ملزمان کی گرفتاری اور اندراج پرچہ کیلئے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ صحافتی اور سماجی تنظیموں نے وعوعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔