گڑھ مہاراجہ۔۔فیسکو حکام کی غفلت۔ایک سال قبل کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔عوام کی جانیں خطرے میں۔
سٹارنیوز:گڑھ مہاراجہ کے گنجان آبادمحلہ فیض آباد میں مدرسہ،مسجداور کئی گھروں کے اوپر سے ہیوی لائین بجلی کی تاریں گذرتی ہیں جوکسی وقت بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہیں.ایک سال قبل چورانوے ہزارکے بجٹ سے بجلی کی لائن ٹرانسمشن کو ہٹانے کیلیے چارپول ودیگرضروری سامان کے ورک آڈرایشو ہو چکے مگر ابھی تک یہ سکیم مکمل نہ ہوسکی،دفترفسیکومحمودکوٹ میں متعدددفعہ عرض داشتیں کیں مگرشنوائی نہ ہوسکی،کیاواپڈاحکام کسی جانی نقصان کے بعداس”خونی لائین“کوہٹائیں گے.عوام کو مسجداور اپنی عمارتوں کی تعمیرومرمت میں شدید مشکلات کا سامناہے،مولاناتوقیر،شیخ احسان الٰہی،گل محمد،شیخ آصف،قاری بلال،ودیگرزنےفوری طورپر ہیوی لائین کو ہٹانے اورایک سال سے منظورشدہ سکیم پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ شیخ محمد طلحہ سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












