خانیوال ۔ زراعت کو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اس میں بہتری کے لیے تمام صلاحیتیں برائے کار لا رہے ہیں خصوصا کاٹن کی فصل میں جدت لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،۔وفاقی وزیر خوراک و زراعت سید فخر امام شاہ
خانیوال (سٹار نیوز آن لائن )زراعت کو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اس میں بہتری کے لیے تمام صلاحیتیں برائے کار لا رہے ہیں خصوصا کاٹن کی فصل میں جدت لانے کی بھی کوشش کررہے ہیں کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،موجودہ حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے اور بحرانوں پر جلد قابو پالے گی۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر خوراک و زراعت سید فخر امام شاہ نے اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں سرائے سدھو کے سابق یوسی چیئرمین راؤ طارق اقبال اور راؤ عمران ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت مختلف بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جلد ملکی معیشت میں بہتری آئے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کو روکنے کے لیے پورے پاکستان میں مؤثر اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر راؤ طارق اقبال اور راؤ عمران ناصر نے سرائے سدھو کے مسائل کے حوالے سے بھی سید فخر امام شاہ کو آگاہ کیا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی سید فخراما م شاہ نے سرائے سدھو کے دیرینہ مسائل کے حل کرنے کے لیے یقین دہانی کروائی۔…..
رپورٹ مظہر حسین باٹی خانیوال












