پاکپتن نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ سے زیادتی کا واقع پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع پاکپتن میں پیش آیا ہے جہاں پرنسپل کے بیٹے نے ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔  پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا، طالبہ کےماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی زیادتی کا ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جس میں کراچی میں 45 سالہ شخص نے 6 سال کی بچی سے زیادتی کر ڈالی تھی۔ پولیس نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقع گڈاپ کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں ایک 45 سالہ شخص نے 6 سال کی بچی کو دردنگی کا نشانہ بنایا ہے۔