گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ دولت نگر پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،قبضہ سے10لیٹر شراب اور دو سو گرام چرس برآمد ،مقدمات درج
گجرات ( سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دولت نگر اوران کی پولیس ٹیم SI عبدالرحمن ڈوگہ اور ASI آصف نے علاقہ میں منشات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئےدو منشات فروش گرفتارکرلیے۔ ملزم کاشف علی ولد اللہ دتہ قوم بٹ سکنہ ماچھیوال سےدو سو گرام چرس ملزم واصف علی ولد محمد بوٹا قوم ماچھی سکنہ ماچھیوال سے 10 لیٹر شراب کی گیلن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ملزمان سےمزید تفتیش جاری