سرگودھا پھلروان کے نواحی گاؤں رتوکالا میں مخالفین کے 8 افراد نے ٹوکوں اور سوٹوں سے وار کر کے اشرف ، ندیم ، آمنہ بی بی کو اہلخانہ سمیت زخمی کر دیا

سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق پھلروان کے نواحی علاقے رتوکالا میں معمولی تلخ کلامی پر 8 افراد نے ٹوکوں اور سوٹوں کے وار کر کے اشرف ، ندیم اور آمنہ بی بی کو اہلخانہ سمیت زخمی کردیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کیا جارہا ہے, تھانہ پھلروان پولیس مصروف تفتیش ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا