معاشرے میں امن ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے افضال احمد کوثر ریجنل پولیس آفیسر ریجن سرگودھا

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات پر صوبہ بھر میں پولیس افسران کی طرف سے شہدا پولیس کی فیملیز میں عید کے تحائف پہنچانے کا عمل جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں آج ریجینل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار شہید کانسٹیبل ساجد حسین کے گھر پہنچے جہاں شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور عید کے تحائف پیش کئے ۔ اس خاندان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس خاندان کے دو سگے بھائیوں کانسٹیبل ساجد حسین اور کانسٹیبل عابد حسین نے قیام امن اور فرائض کی انجام دہی میں جا شہادت نوش کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ بے شک معاشرے میں امن ہمارے شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے اور ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کے وارث اور امین ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا ریجن کی تاریخ ہمارے شہدا کی بہادری کی داستانوں سے بھری ہوئی ہے جو کہ تمام پولیس افسران کے لئے مشعل راہ ہے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا