خانیوال محنتی پولیس افسران اپنے ساتھیوں کیلئے بھی باعث تقلید ہوتے ہیں یقینااپنی سروس کو عوامی خدمت‘میرٹ پر انصاف ک ی فراہمی اور ہر ذمہ داری کو بہترین انداز میں سرانجام دینے والے پولیس افسران اور جوان محکمے کی عزت ووقار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں آفیسرمحمدعلی وسیم ڈی پی او خانیوال
خانیوال( سٹار نیوز آن لائن
)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوان شاباش کے مستحق ہیں‘ ایماندار اور محنتی پولیس افسران اپنے ساتھیوں کیلئے بھی باعث تقلید ہوتے ہیں یقینااپنی سروس کو عوامی خدمت‘میرٹ پر انصاف ک ی فراہمی اور ہر ذمہ داری کو بہترین انداز میں سرانجام دینے والے پولیس افسران اور جوان محکمے کی عزت ووقار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں‘ اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے گذشتہ روز پولیس افسران وجوانوں او ردرجہ چہارم کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پرتعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے جان ومال کو محفوظ بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے‘ہمارا مقصدشہریوں کی خدمت او ر جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے‘ہمار ی ڈیوٹی شہریوں کی مشکلات او ران کے مسائل کو غیر جانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرنا او رپولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیساتھ ساتھ اپنے طرز عمل او ربرتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی فوری دادرسی کیلئے خانیوال پولیس کا ہر افسر اورجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔ڈی پی او نے کہاکہ محکمہ پولیس کیلئے خدمات سرانجام دینے والے درجہ چہارم کے محنتی ملازمین ہمار احصہ ہیں اورشاباش کے حقدار ہیں۔بعدازاں ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران او رملازمین میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اورنقدانعامات تقسیم کیے۔
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف میاں چنوں خانیوال













