جھنگ:فرینڈز تنظیم اتحاد الانصار جھنگ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا تقریب لالہ عتیق الرحمن کی زیرسرپرستی٫حاجی شاہد انتظار کی زیرنگرانی اور عبد القادر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔
جھنگ:( سٹار نیوز آن لائن )فرینڈز تنظیم اتحاد الانصار جھنگ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا تقریب لالہ عتیق الرحمن کی زیرسرپرستی٫حاجی شاہد انتظار کی زیرنگرانی اور عبد القادر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر عبد الستار صدیقی نے شرکت کی اور بطور مہمان اعزاز ماسٹر نعیم احمد صدیقی,حاجی افتخار احمد٫ماسٹر نوید ریاض٫سیٹھ سلیم التفات٫حکیم بشارت احمد ودیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد فیصل گل نے ادا کئے۔ پروفیسر عبدالستار صدیقی نے نومنتخب کابینہ صدر محمد انتظار بھورا,نائب صدر ہاشم اسلم,جنرل سیکرٹری فیصل گل,فنانس سیکرٹری عرفان حسن,جوائنٹ سیکرٹری ندیم اکرم,انفارمیشن سیکرٹری عظمت اللہ نوید,آفس سیکرٹری عمران عاجز اور بطور مجلس شوریٰ عبدالقادر سلیم,عمران الطاف,حاجی عابد,اقرار احمد,شاکر یسین,خرم شہزاد,یونس شاہ جی,نعمان عمر کا حلف لیا۔
پروفیسر عبدالستار صدیقی نے خطاب کے دوران کہا فرینڈز تنظیم اتحادالانصار حقیقی معنوں میں خدمت کا کام سر انجام دے رہی ہے میں ان کی کاوشوں کو سراہتا ہو جبکہ عبدالقادر سلیم کا کہنا تھا کہ میں اس تقریب میں آنے پر تمام احباب کا شکرگزار ہو اور تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہم نے فری ٹینٹ سروس,میڈیکل کیمپ٫ مدارس,ایس ایم ایس سروس کے ساتھ دیگر ویلفیئر کے شعبہ جات میں کام کیا آپ سب کے تعاون کا مشکور ہو۔
محمد انتظار بھورے کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے پہلے قوم کی خدمت کی ہے انشاءاللہ آئندہ بھی اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے دن رات قوم۔کی خدمت کرینگے تمام برادری بھائیوں کے لئے 24 گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر عشائیہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












