لاہور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کا ایکشن: پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن۔

لاہور (سٹار نیوز آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ انسداد رشوت ستانی کا ایکشن: پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن۔ ▪︎اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اگست میں 3 ارب 10کروڑ 23 لاکھ روپے مالیت کی 9870.3 کنال اراضی واگزار کرا لی۔
▪︎اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک کروڑ 31لاکھ روپے برآمد کر کے براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔
▪︎اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 69کروڑ روپے برآمد کر کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خزانے میں جمع کرائے۔
▪︎محکمہ انڈسٹریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ کارروائیاں، 669 پمپوں کی چیکنگ، 332پٹرول پمپوں کو37 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ۔
▪︎محکمہ انڈسٹریز اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ چیکنگ میں 48فیصد پٹرول پمپوں پر پیمانے خراب پائے گئے۔ ▪︎اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رشوت لینے کے الزام میں 22 سرکاری ملازمین کو چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔