مظفرگڑھ، اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن، ملزمان کی پشت پناہی، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، حوالدار سمیت 11 پولیس اہلکاران نوکری سے برخواست، دیگر کو مختلف سزائیں، شہریوں سے ظلم و زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، ڈی پی او محمد حسن اقبال

مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن )تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال نے مظفرگڑھ تعینات ہونے کے بعد پہلے اردل روم کا انعقاد کیا جہاں ڈی پی او نے ملازمین کو دیئے گئے شوکاز، چارج شیٹس اور ان سے الزامات کے جوابات خود سماعت کیئے، غیر تسلی بخش جوابات اور الزامات ثابت ہونے پر سزائیں دیں، دو سب انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز، ایک حوالدار اور 5 کنسٹیبلز کو سنگین الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کردیا، 1 انسپکٹر، 9 سب انسپکٹرز، 2 اے ایس آئیز اور 8 کنسٹیبلز کی سروس ضبطگی کی سزائیں دیں، جبکہ ناقص تفتیش، غفلت و لاپرواہی کے مرتکب 31 پولیس افسران و ملازمین کو سینشور، ریڈکشن ان پے اور وارننگز کی سزائیں دیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہر گز اجازت نہیں دینگے کہ پولیس افسران شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کریں، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی اور اس میں رکاوٹ یا تاخیر کا باعث بننے والے پولیس اہلکاران کو سخت محکمانہ سزائیں دی جائینگی،

رپورٹ عثمان خان خٹک سٹار نیوز آن لائن مظفرگڑھ