سرگودھا: تھانہ لکسیاں پولیس کی کاروائی،شراب فروش گرفتار دوسو بوتل ولائتی شراب برآمد مقدمہ درج

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزا رکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ اپلائیڈ فار رکشہ میں سوار ملزم محمد بوٹا ولد محمد قوم کمہار سکنہ بخشہ کالونی سیال موڑ کے قبضہ سے دوسو بوتل ولائتی شراب برآمدہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا