میاں چنوں؛ 2 سال سے مطلوب قتل، چوری، راہزنی کے مقدمات، اشتہاری، کیٹگری اے کا ملزم گرفتار کرلیا
میاں چنوں؛ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد علی وسیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ مخدوم پورسعدبن سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور انتھک محنت کے بعد دوسال سے مطلوب قتل اوررابری کے مقدمات کا ملز م اشتہاری کیٹگری اے فداحسین عرف فدی پہوڑ کو گرفتارکرلیا۔ملزم اشتہاری کے خلاف ضلع خانیوال کے مختلف تھانوں میں قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، رابری راہزنی،چوری اور پولیس مقابلہ سمیت 19 مقدمات درج ہیں۔ملزم اشتہاری سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مخدوم پور سعدبن سعید کو شاباش دی او رامید ظاہر کی کہ وہ آئندہ اسی محنت او رلگن کیساتھ سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکا ررہیں گے۔
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں خانیوال












