ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات کے مطابق سنگین نوعیت کے جرائم بالخصوص جنسی جرائم کی تفتیش کو موثر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز کردیا ہے
جھنگ (سٹارنیوز) : ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی ہدایات کے مطابق سنگین نوعیت کے جرائم بالخصوص جنسی جرائم کی تفتیش کو موثر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پراسکیوشن اور پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے تعاون سے اینٹی ریپ سپیشل یونٹ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈی ایس پی لیگل عبید اللہ کلیار، اینٹی ریپ یونٹ سمیت دیگر پولیس افسران شریک ہوئے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر راشد خان نے پولیس افسران کو جنسی جرائم کی موثر تفتیش کیلئے ضروری آگاہی دی،انکے بعد کرائم سین انوسٹی گیٹر ہارون غوث نے جرم کے شواہد و دیگر اہم معاملات پر لیکچر دیا۔ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرائم کی تفتیش خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ مہارت کی متقاضی ہے، مزید انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں، مزید انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث عادی مجرموں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے تاکہ ان کی نگرانی کی جاسکے ،جبکہ جنسی جرائم میں ملوث درندوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی.
رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ












