انتخابات کا اعلان خوش آئند، مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تابش قیوم
لاہور (سٹار نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔ ہم خدمت کی سیاست کی بنیاد پر اس ملک کو خوشحال بنائیں گے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ الیکشن کمیشن کسی ایک سیاسی جماعت کے لیے حالات سازگار ہونے کا تاثر زائل کرے اور تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ ہم کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے اور خدمت انسانیت کے ذریعے اس وطن کو حقیقی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انفارمیشن سیکرٹری تابش قیوم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو سال میں عوامی خدمت کے بے شمار منصوبوں پر کام کیا اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنی توجہ غریب عوام کی مدد پر مرکوز رکھی ہے، سستی روٹی کے تندور اور سستی سبزی کے اسٹال ،سہولت بازار، مفت آئی ٹی مہارتوں کی فراہمی، مفت دسترخوان، میڈیکل کیمپ اور ڈسپنسریوں اور یتیموں کی کفالت سمیت کئی منصوبوں پر کام کیا جو تاحال جاری ہے، ملک میں انتشار کے خاتمے اور یکجہتی و اتحاد کو گروغ دینے کے لیے عوامی شعور کے لئے کام کیا۔ اور یہی ہماری ترجیح اور انتخابی منشور کی بنیاد ہے۔ اقتدار کی دوڑ میں ہونے والی میوزیکل چئیر سے عوام تنگ آچکے ہیں، یہ اشرافیہ کی بجائے غریب کا پاکستان ہے۔ محمد تابش کا مزید کہنا تھا کہ ناامیدی اس وقت ملک کی سالمیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو حوصلہ، امید اور ترقی کے موقع فراہم کرکے ایک مضبوط پاکستان بنائیں گے۔
جاری کردہ
میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان مرکزی مسلم لیگ
#PMML
#pmmlchakwal












