حیدر آباد پولیس کے احسن اقدامات، مختلف تھانہ جات کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمدگی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئی

*ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب* کے احکامات کی روشنی میں B-سیکشن پولیس کے احسن اقدامات

گزشتہ دنوں B-سیکشن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی جن کی تفصیلات چیک کی گئی جوکہ حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات تھانہ A-سیکشن اور تھانہ سٹی کی حدود سے چوری شدہ معلوم ہوئی

ایس ایچ او تھانہ B-سیکشن سب انسپیکٹر محمد انور خانزادہ نے *ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب* کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے موٹر سائیکل مالکان کو مدعو کرکے موٹر سائیکل انکے حوالے کردی

شہریوں کی جانب سے انکی قیمتی موٹر سائیکلوں کی برآمدگی پر *ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب، SHO تھانہ B-سیکشن سب انسپیکٹر محمد انور خانزادہ* اور دیگر ٹیم کا تہہ دل سے شکر ادا کیا

رپورٹ کفیل خان غوری