الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلہوڑو ضلعی الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لنڈ کے ہمراہ ضلع میرپورخاص کے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی فراہمی کے متعلق دورہ کیا

میر پور خاص (سٹارنیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق عام انتخابات کے سلسلے میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص امتیاز علی کلہوڑو ضلعی الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لنڈ کے ہمراہ ضلع میرپورخاص کے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات کی فراہمی کے متعلق دورہ کیا اور عنقریب منعقد ہونے والے عام انتخابات کے ضمن میں کی جانے والی تیاریوں کا باغور جائزہ لیا۔
بعد اذاں اس ضمن میں ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میرپورخاص میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان سے ان کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ریجنل الیکشن کمشنر امتیاز علی کلہوڑو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لنڈ نے شرکت کی اور عام انتخابات کے سلسلے میں مختلف انتظامی امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ جلد ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس ضمن میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور ذیلی اداروں کی مشترکہ تعاون سے پولنگ اسٹیشن میں سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کیا جائے . بعد اذاں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مینگو فیسٹیول ہال میں رکھے ہوئے پولنگ کے سامان کا معائنہ بھی کیا . اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر امتیاز علی کلہوڑو ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لنڈ اور الیکشن کمیشن میرپورخاص آفیس کے میر حسن لغاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے . واضح رہے کہ ضلع میرپورخاص کے 2 قومی اور 4 صوبائی نشستوں کے لیے انتخابات کے سلسلے میں 656پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں .

رپورٹ کفیل خان غوری