ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر ڈی ایچ کیو جھنگ گائنی کی دو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف اے ڈی سی جی جھنگ کو انکوائری کا حکم دے دیا
جھنگ( سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر ڈی ایچ کیو جھنگ گائنی کی دو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف اے ڈی سی جی جھنگ کو انکوائری کا حکم دے دیا شہری ناصر نے ڈی سی جھنگ کے نام درخواست میں الزام لگایا کہ وہ اپنے بیوی کو ڈیلیوری کے لیے ڈی ایچ کیو جھنگ گائنی وارڈ لے گیا جہاں ڈاکٹر عمارہ ڈاکٹر عالیہ نےظلم کیا جبکہ وائف کی تشویشناک حالت میں ڈسچارج کر دیا جس کو ہم شہر سے باہر لیکر دھکے کھاتے رہے ذلیل و خوار اور خرچے کے بعد بمشکل جان بچی بچہ بھی مفلوج ہوگیا ہم غریب بندے تھے سب کچھ لگا دیا مگر ان۔ڈاکٹروں کو ترس نہ آیا جس پر ڈی سی جھنگ نے اے ڈی سی جی جھنگ خرم بھٹی کو انکوائری کا حکم دیا مگر اے ڈی سی جی کے بار بار بلانے پر بھی ڈاکٹرز ہیش نہ ہوئی اور درخواست جوں کی توں ہے شہری نے کہا کہ جو ڈاکٹرز اے ڈی سی جی کو خاطر میں نہیں لا رہی وہ ہم غریبوں۔کے ساتھ کیا حالت کی ہوگی یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو جھنگ کا گائنی وارڈ خوف کی علامت ہے جہاں علاج کی بجائے مریضوں کے ساتھ وہ سلوک یوتا ہے کہ خدا کی پناہ ڈاکٹرز کی آپس کی گروپ بندی نے مزید تباہی مچائی ہے سیکرٹری صحت ڈی سی جھنگ اس صورتحال کا نوٹس لے
رپورٹ نوید سدھانہ سیال












