ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145واں یوم ولادت 9 نومبر کو منایا جائے گا عبدالستار سپرا 
شاعر مشرق سر ڈاکٹر علامہ اقبال کا 145 واں یوم ولادت 9 نومبر کو منایا جائے گا تحریر عبدالستار سپرا ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کے دوران مقررین شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کریں گے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ قومی و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے ملت اسلامیہ کو ” لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری “ جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر ،قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی ان کی شاعری میں تصوف اور احیائے اسلام کا رنگ نمایا ں تھا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری کی کتب کی انگریزی، جرمن،روسی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آپ کو عظیم مفکر تسلیم کیا جاتا ہے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا بطور سیاستدان عظیم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے یہ نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے قیام پاکستان کو آنکھوں سے نہیں دیکھا وہ پاکستان کی آزادی سے قبل 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے لیکن قیام پاکستان میں ان کے عظیم کارناموں کے اعتراف میں انہیں قومی شاعر کا درجہ دیا گیا












