جھنگ کا رہائشی ھوں اور جینا مرنا اپنے شہریوں کیساتھ ھے اونچ نیچ وقت کے ساتھ ساتھ ھوتی رہتی ھے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا شیخ محمد اکرم

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) سابق ایم این اے شیخ محمد اکرم نے کہا ھے کہ جھنگ کا رہائشی ھوں اور جینا مرنا اپنے شہریوں کیساتھ ھے اونچ نیچ وقت کے ساتھ ساتھ ھوتی رہتی ھے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قائم الیکشن آفس میں حلقہ کے حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ھوئے کہا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ شروع دن سے ہی تھا اور عوامی تائید سے ھم اپنے فیصلہ پر قائم ھیں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کریں گے انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کو محسوس کرتے ھوئے کچھ دن آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب عوام میں ھیں کیونکہ عوامی آدمی عوام سے دور کیسے رھ سکتا ھے انہوں نے مزید کہا اپنے گروپ اور ساتھیوں کا مشکور ھوں جو ھمارے لئے دعا گو ھونے کیساتھ ساتھ ھمارے ساتھ کھڑے ھیں ان کاکہنا ھے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ نہ رکا تھا اور نہ ہی رکے گا کیونکہ عوامی خدمت مشن ھے جو کرتے رھیں گے

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ