چیئرمین تعلیمی بورڈ سید ذوالفقار علی شاہ کا انقلابی قدم ۔
میر پور خاص ( سٹارنیوز)۔ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ کی پہلی کامیابی سال24 -2023 کے نویں جماعت کے ان لائن انرولمنٹ سسٹم کا اغاز کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ و طالبات سائنس ریگولر ، جنرل (ریگولر) اور جنرل (پرائیوٹ) میں اپنا انرولمنٹ فارم بھر سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری بورڈ نے اسکولوں کے سربراہان کو مطلع کیا کہ نوٹیفکیشن میں درج فیس شیڈول کے مطابق 4 دسمبر سے 30 دسمبر 2023 تک پورٹل ویب سائٹ http:/online/bisempk.edu.pkپرفارم اپلوڈ کرنے کو یقینی بنائیں آخری تاریخ گزرنے کے بعد لیٹ فیس لاگو ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ اگر ان لائن فارم اپلوڈ کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو بورڈ کے سٹاف غلام الحسن رابطہ نمبر0331373783 اور عارف ملک رابطہ نمبر03333636157 سے رابطہ کر سکتے ہیں اور رابطہ نمبر0333299977 اور bisemirpurkhas786@gmail.com پر صرف میسج کے ذریعے رہنمائی حاصل













