میرپورخاص۔ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس میں تحصیل حسین بخش مری کے اسسٹنٹ کمشنر عرفان نظامانی کی صدارت میں ایک اگاہی سیمینار منعقد ہوا

میرپورخاص (سٹارنیوز)۔ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس میں تحصیل حسین بخش مری کے اسسٹنٹ کمشنر عرفان نظامانی کی صدارت میں ایک اگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں مرد اور خواتین ڈاکٹروں اور لیڈی ہیلتھ ورکروں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عرفان نظامانی نے کہا کہ سیمینار کا انعقاد اچھا قدم ہے لیکن ایسے سیمینار عوامی مقامات پر بھی کرائے جائیں تاکہ عام لوگوں کو بھی ایڈز کے بارے میں معلومات ہو سکے اور وہ ایڈز سے محفوظ رہ سکیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر جیرامداس دیوانی نے لیڈی ہیلتھ ورکروں اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ سیمینار سے حاصل ہونے والی معلومات اپنے علاقوں کے لوگوں تک پہنچائیں اور ایڈز کے مریضوں کے ساتھ عام مریضوں سے زیادہ اچھا برتاؤ کر کے علاج کریں سیمینار میں ڈاکٹر لیکھراج مہیشوری اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر سنتوش کمار نے ایچ آئی وی ایڈز وائرس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص ڈویژن میں ایچ ائی وی ایڈز کے رجسٹرڈمریضوں کی تعداد 300 ہے جن کا محکمہ صحت کی جانب سے مفت علاج کیا جا رہا ہے

رپورٹ کفیل خان غوری