عوام کےادھورے خوابوں کی تکمیل کیلئے نوازش اور میراالائنس سنگ میل ثابت ہوگا، امیرعباس خان سیال۔

احمد پور سیال (سٹار نیوز)امیر عباس خان نے بتایا جب میں نے 2018 کے الیکشن میں حصہ لیا اس وقت بھی علاقے کی غیور عوام نے ہمارا ساتھ دیا
میں اپنے گروپ کے با وفا سپوٹرز کا مشکور ہوں جن میں سے ایک چئیرمن سے لے کر کونسلر تک یا کوئی دھڑا میرے گروپ کو نہیں چھوڑا
اج بھی چٹان کی طرح میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

الحمدللہ اب نواب نوازش علی خان اور ہمارے درمیان جو رنجشیں تھیں وہ ختم ہو گئی ہیں
اب ہم دونوں بھائی مل کر سیال گروپ بن کر اپنے سیاسی نظریاتی مخالفین کو سرپرائز دیں گے
ہمارے گروپ میں الحمدللہ چئیرمن لیول کی شخصیات نے شمولیت اختیار کر کے ہمیں اور مظبوط کیا ہے
میں شکر گزار ہوں صحبزادہ طاہر سلطان گروپ کا جو ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں
صحبزادہ طاہر سلطان وہ گروپ ہے جو یہاں سے ایم این اے کا الیکشن جیت چکے ہیں اور 2013 کے الیکشن میں جب وہ ایم پی اے کھڑے ہوئے تھے یہاں سے 18000ووٹ حاصل کیے

ہم صرف اور صرف عوام سے اپنے کاموں کا ووٹ لیتے ہیں
جس کی مثال مرحوم خان نجف عباس خان اور نواب عون عباس نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور اس وقت جب (ن) لیگ کی ٹکٹ صاحبزادہ محبوب سلطان صاحب اور رانا شہباز احمد خان صاحب کے پاس تھی
اس کے باوجود اپنے کاموں کی بدولت الیکشن جیتا

انشاءاللہ اس بار عوام کے ووٹوں کی طاقت سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

میرے والد مرحوم کے خواب جو ادھورے رہ گئے ہیں علاقے کی ترقی کے اللہ کی مدد سے وہ پورے کروں گا

اس اتوار بہت بڑا سیاسی دھڑا ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کر رہا اور یہ تسلسل انشاءاللہ جاری رہے گا