فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے عمیر الغزالی جھنگ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام اقصی ریلی کا انعقاد کیا گیا
جھنگ (سٹارنیوز) فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے عمیر الغزالی جھنگ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام اقصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس مولاناپیر ذوالفقار نقشبندی مولانا اشرف سیالوی محمد شہباز نجمی مولانا عبد الواحد صدیقی ۔شیخ محمد عثمان۔حافظ ابرار ۔محمد اسلم چوہدری ۔حافظ ابرار جاوید سلطانی سکندر خان ۔رانا رضوان ۔محمد اقبال ڈوگر اور دیگر نے شرکت کی ۔اس ریلی سے مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی آواز بننا ہر مسلمان پر فرض ہے۔اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غاضبانہ ہے اور ناجائز یے اس لحاظ سے عالمی دنیا کو اس پر سختی سے نوٹس لینا ہوگا۔انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ۔مسلم دنیا میں اگر کتا بھی مرجائے تو یہل تنظیمیں چیخ و پکار کر رہی ہوتی ہیں اب انکو ہمارے مرتے بچے بھی نظر نہیں آتے ۔غزہ میں فوری جنگ بندی کرنا ہوگی ۔مسلم دنیا کو مشترکہ طور پر ریاستی بائیکاٹ کرنا ہوگا صرف اشیاء کا بائیکاٹ کروانا اور اسرائیل کی لاجسٹک سپورٹ جاری رکھنا دوغلی پالیسی ہے۔بائیکاٹ ریاستی سطح پر کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ دیگر مقررین نے فلسطین کے حق میں کھل کر بیانیہ جاری کیا۔اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہر قسم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت













