سکولوں کی این ایس بی گرانٹس سے ٹیکس کٹوتی ظالمانہ اقدام ہے۔ رمضان انقلابی،صدرآلٹیچرزالائس، بزم ادب کیلئے سکولوں میں بجٹ دیاجائے،شیخ امتیازاحمدرحمانی،
سلطان باہو(بیوروچیف)سکولوں کی این ایس بی گرانٹس سے ٹیکس کٹوتی ظالمانہ اقدام ہے۔ رمضان انقلابی،صدرآلٹیچرزالائس، بزم ادب کیلئے سکولوں میں بجٹ دیاجائے،شیخ امتیازاحمدرحمانی،میڈیا ایڈوائزر، تفصیلات کےمطابق آل ٹیچرز االائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی اور میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی نے تحصیل احمدپورسیال میں مختلف سکولوں کے دورے کے دوران اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نان سیلری بجٹ میں سترہ سے پچیس تک ٹیکس کٹوتی ایک ظالمانہ قدم ہے،این ایس بی کی رسیدیں کرپشن کادروازہ بن چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ بزم ادب کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی ایف اور این ایس بی کے علاوہ خصوصی بزم ادب فنڈز سکولوں کو فراہم کئے جائیں، سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے افسران توجہ دیں، انقلابی نے مزید کہا کہ دوکیڈر فارمولا اساتذہ کرام کی مشکلات کاازالہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،
رپورٹ محمد عمر فاروق













